ولادت حضرت علیؓ پر انتظامات مکمل کئے جائیں،مہر شاہد عباس

ولادت حضرت علیؓ پر انتظامات  مکمل کئے جائیں،مہر شاہد عباس

ملتان (کرائم رپورٹر) مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری کے صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جشن مولود کعبہ حضرت امام علیؓ کے موقع پر قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں پر سکیورٹی، جلوس روٹس پر سٹریٹ لائٹس اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائے تاکہ لائسنسدار کسی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔

 انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی بھائی مل کر 13 رجب المرجب کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جشن منائیں گے ۔مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری کے زیر اہتمام امام بارگاہوں پر چراغاں کیا جائے گا اور جشن کے موقع پر جلسے ، چادر پوشی کے جلوس نکالے جائیں گے ، جبکہ لائسنس داروں کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں