انجمن تاجران کے انتخابات، اتحاد گروپ کی رجسٹریشن کی درخواست

انجمن تاجران کے انتخابات، اتحاد گروپ کی رجسٹریشن کی درخواست

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران دولت گیٹ پٹرول پمپ تا شاہ شمس دربار علی چوک کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں اتحاد گروپ نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر گروپ رجسٹریشن کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

 اتحاد گروپ کے صدر اسامہ قریشی نے دیگر عہدیداروں اور حمایتیوں کے ہمراہ آغا جی آٹوز دولت گیٹ چوک پر الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کروائی۔ اس موقع پر ضیاء الدین بھی موجود تھے ۔الیکشن کمیشن عزیز الرحمن انصاری، چودھری اشفاق اور حافظ یاسر رحمن پر مشتمل ہے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے رکن عزیز الرحمن انصاری نے بتایا کہ انجمن تاجران کے انتخابات کو کامیاب، شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں