نبی کریم ؐ کی امت کا حصہ ہونا سب سے بڑی نعمت، عبدالقدیر اعوان

نبی کریم ؐ کی امت کا حصہ ہونا سب سے بڑی نعمت، عبدالقدیر اعوان

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نبی کریم ؐ کی امت کا حصہ ہونا سب سے بڑی نعمت ہے آپؐ رحمۃ اللعالمین ہیں،درجہ رسالت میں تمام خصوصیات شامل ہیں۔جنہیں معیت محمد الرسولؐ اﷲ نصیب ہوتی ہے۔۔۔

 انہیں جو ِجلا نصیب ہوتی ہے وہ لوگ کیسے ہوتے ہیں؟وہ لوگ کفار کے ساتھ سخت اور آپس میں نرم اور محبتیں بانٹنے والے ہوتے ہیں۔غیر مسلم بھی جہاں نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے اصول اور ضابطے اختیار کرتا ہے وہ دنیا میں آگے ہے اور جب بحیثیت مسلمان کی بات آئے تو عبادات کی ہو یا معاملات کی ہر لمحہ ہماری ضرورت ہے کہ ہم آپؐ کے ارشادات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالمؐ دارالسالم سوسائٹی کورنگی کراچی میں اجتماع کے موقع پر آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں