غزہ امن منصوبہ امریکی دھوکا اسرائیلی جارحیت کا تحفظ
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)امیر جمعیت اہلحدیث صوبہ سندھ پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ دراصل ایک فریب اور دھوکا ہے۔۔۔
جس کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کو قانونی تحفظ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسئلہ فلسطین کو اس کے حقیقی تناظر میں دیکھنے کے بجائے اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں، جس سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔