انسان اور جنگلی حیات میں تصادم‘فطری توازن بگڑنے لگا
بورے والا (سٹی رپورٹر)انسان اور جنگلی حیات میں تصادم،فطری توازن بگڑنے لگا۔ انسان اور جنگلی حیات کے درمیان بڑھتے تصادم پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر ماحولیات ڈاکٹر اویس رسول نے کہا ہے کہ۔۔۔
یہ ایک خود ساختہ بحران ہے جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سنگین مگر نظر انداز کیا جانے والا مسئلہ بنتا جا رہا ہے ۔ ان کے مطابق یہ تصادم کسی اچانک حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ غیر منصوبہ بند ترقی، زمین کے بے دریغ استعمال اور قدرتی مسکنوں کے سکڑنے کا منطقی انجام ہے ۔ڈاکٹر اویس رسول نے کہا کہ عالمی سطح پر مشرقی افریقہ، یورپ اور شمالی امریکا میں جنگلی جانوروں کے حملوں اور مویشیوں کے نقصانات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔