2025پاکستان کی کامیابیوں بھارت کی ناکامیوں کا سال

2025پاکستان کی کامیابیوں  بھارت کی ناکامیوں کا سال

گگو منڈی (نامہ نگار)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ سال 2025 پاکستان کی کامیابیوں اور بھارت کی ناکامیوں کا سال ثابت ہوا۔

سال کے اختتام پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگی اور سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے ایسی شاندار کامیابی حاصل کی جسے مودی حکومت مدتوں یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں