بے نظیر بھٹو نے جمہوری اقدار کو فروغ دیا، پی پی رہنما

بے نظیر بھٹو نے جمہوری اقدار  کو فروغ دیا، پی پی رہنما

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب کے موقع پر کہا کہ۔۔۔

 شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے اپنی جان قربان کی اور ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا۔رہنماؤں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی زندہ ہے اور غریب، کسان، تاجر، رکشہ والے ، مزدور اور محنت کش بحران کا شکار ہیں۔ ان کی نظریں پیپلز پارٹی پر ہیں جو انہیں ان مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں