ہاجرہ زینب فری قرآن اکیڈمی کا افتتاح

 ہاجرہ زینب فری  قرآن اکیڈمی کا افتتاح

وہاڑی (خبرنگار)خدمت خلق اور دین کی تعلیم کے جذبے کے تحت مقامی ٹاؤن میں ہاجرہ زینب فری قرآن اکیڈمی کا افتتاح ۔ماہر تعلیم عذرا عبدالحی چودھری نے کہا کہ۔۔۔

 خواتین اور بچیوں کو قرآن و حدیث کی فری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے قرآن کریم اور معیاری عصری تعلیم کی درس گاہ قائم کی گئی ہے جہاں ناظرہ قرآن کریم ، ترجمہ و تفسیر قرآن مجید ، قرآن مع تجوید ، دینی و اخلاقی تربیت کی تعلیم فری دی جائے گی ، اس قرآن اکیڈمی کا قیام عصر حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے جہاں خواتین ، بچیوں طالبات کو ناظرہ قرآن ،تجوید ، ترجمہ اور بنیادی دینی تعلیم بالکل فری فراہم کی جائے گی ،قرآن و حدیث سے وابستگی ہی ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے ، اکیڈمی میں تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی دینی تعلیم دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں