جہانیاں،ریت کا تودے گرنے سے محنت کش جاں بحق

جہانیاں،ریت کا تودے گرنے سے محنت کش جاں بحق

نواحی گاؤں 14ایم آر میں ذالفقار مسیح ریت نکال رہا تھا حادثہ پیش آگیا

جہانیاں (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں میں ریت کے تودے تلے دبنے سے تین بچوں کے باپ ذوالفقار عرف چپھا مسیح ولد شریف مسیح جاں بحق ہو گئے ۔ واقعہ گاؤں 14ایم آر کے قریب پیش آیا جہاں ذوالفقار مسیح ریت نکالنے کیلئے گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق ریت کے گڑھے سے کام کے دوران ریت کا بڑا تودہ ان کے اوپر گر گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم جب وہ باہر لائے گئے تو وہ جاں بحق ہو چکے تھے۔

ذوالفقار مسیح تین بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے گھر کا پیٹ پالتا تھا۔ حادثے کے بعد گاؤں میں سوگ کی فضاء طاری ہو گئی اور مقامی افراد نے گہرے غم کا اظہار کیا۔مکینوں نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ زندگی کے خطرات سے بھرپور محنت کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں