بدترین مہنگائی ‘خود ساختہ ریٹ مقرر‘ سرکاری نرخنامہ غائب
چھوٹا گوشت 2200، بڑا گوشت 1200سے 1400روپے کلو فروخت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو شدید پریشان کر دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے اور اعلانات صرف کاغذ تک محدود ہیں اور خود ساختہ مہنگائی غریب کی کمر توڑ رہی ہے ۔دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر رہے ہیں اور کسی کے پاس سرکاری نرخ نامہ موجود نہیں۔ رپورٹ کے مطابق چھوٹا گوشت 2200 روپے ، بڑا گوشت 1200سے 1400روپے فی کلو اور چکن 550روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ اسی طرح آٹا، دالیں، چینی، گھی، میدہ، چاول، چنے ، مشروبات، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ منافع خور عناصر کیخلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مہنگائی کے اس طوفان سے عام شہری محفوظ رہ سکیں۔