سب انسپکٹر ٹمبر مافیا کا سربراہ ‘نہریں ویران ہونے کا خدشہ
لکڑی سمیت5چورگرفتار،1لاکھ رشوت کے بعدرہا ،درخت بھی ہڑپ
گگومنڈی(نامہ نگار)تھانہ شیخ فاضل میں تعینات پولیس سب انسپکٹر پر ٹمبر مافیا کی سرپرستی کرنے کے الزامات، سب انسپکٹرمحبوب کی تھانہ اورضلعی حدودسے باہربھی کارروائیاں،لکڑی سمیت 5چورگرفتار،1لاکھ رشوت کے بعدرہا ،لاکھوں روپے کے درخت بھی ہڑپ کرگیا،شکایت پرتھانہ شیخ فاضل سے تھانہ صدربوریوالاتبدیل تھانیدار محبوب کی تعیناتی سے بوریوالاکی نہریں بھی ویران ہونے کاخطرہ۔ تھانہ شیخ فاضل پولیس کاسب انسپکٹرمحبوب ٹمبرمافیاکاسرغنہ بن گیاہے دوروزقبل تھانہ شیخ فاضل میں اپنی تعیناتی کے دوران سب انسپکٹرمحبوب نے تھانہ صدر عارفوالاکی حدودچک نمبر94ای بی کے نزدیک نہرکنارے سے لاکھوں روپے مالیتی شیشم کے درخت چوری کاٹے 5افرادکوگرفتارکرکے مسروقہ سرکاری لکڑی قبضہ میں لے کرملزموں کو تھانہ شیخ فاضل میں بندکردیا۔
لکڑی چوروں سے 1لاکھ روپے رشوت وصول کرکے 10گھنٹے بعد انہیں رہاکردیااورقبضہ میں لی گئی سرکاری لکڑی ایک آرے پرفروخت کرکے لاکھوں روپے بھی ہڑپ کرگیا۔ذرائع سے پتہ چلاہے کہ اس بابت شکایت پرسب انسپکٹرمحبوب کوتھانہ شیخ فاضل سے تھانہ صدربوریوالاتبدیل کردیاگیاہے۔ ۔شہریوں کاکہناہے اب تھانہ صدربوریوالاکی حدودبھی سرسبزدرختوں سے خالی اور نہریں ویران ہون کاخطرہ ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے آر پی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے موقف لینے پرسب انسپکٹرمحبوب نے اس واقعہ سے لاعلمی کااظہارکیاہے ۔