حکومتی کارکردگی عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ‘احمد یار ہنجرا

حکومتی کارکردگی عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ‘احمد یار ہنجرا

فلاحی منصوبوں سے عام آدامی کی زندگی میں بہتری آئی، سابق صوبائی وزیر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی عوامی اعتماد، شفاف حکمرانی اور زمینی حقائق پر مبنی منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے ترقی، فلاح اور بہتر طرز حکمرانی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں متعدد فلیگ شپ منصوبے عملی شکل اختیار کر چکے ہیں جن سے عوام براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ کسان کارڈ، آسان کاروبار سکیم، اپنی چھت اپنا گھر، ستھرا پنجاب، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک بائیکس اور تعلیمی وظائف جیسے منصوبے عام آدمی کی زندگی میں حقیقی آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

ملک احمدیار ہنجراء کا کہنا تھا کہ کسانوں، نوجوانوں، طلبہ، خواتین اور مزدور طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی نے پنجاب کو ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں پر سبقت دلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتری، پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات حکومت کی سنجیدہ سوچ کا مظہر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب کے معزز مہمان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں