ادبی مہارتیں ڈیجیٹل اثرورسوخ میں بدلی جاسکتیں، مقررین

ادبی مہارتیں ڈیجیٹل اثرورسوخ میں بدلی جاسکتیں، مقررین

ویمن یونیورسٹی میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ انگریزی اور شعبۂ اردو کے اشتراک سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ: انگلش اور اردو ادبی مہارتوں کو ڈیجیٹل اثر میں ڈھالنا کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا مقصد روایتی لسانی و ادبی مہارتوں کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے جوڑ کر طالبات کو عملی اور مارکیٹ سے ہم آہنگ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا۔ورکشاپ کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔ اس ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر عذرا لیاقت اور ڈاکٹر منزہ ربانی کی قیادت میں کیا گیا۔

افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر منزہ ربانی نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل دور میں زبان و ادب کے طلبہ کے پاس بطور کانٹینٹ کری ایٹر، ڈیجیٹل مارکیٹر، کاپی رائٹر اور سوشل میڈیا اسٹریٹیجسٹ نمایاں مواقع موجود ہیں۔ورکشاپ میں آئی ٹی ایکسپرٹ تنویر نانڈلہ نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی عملی حکمت عملیوں پر تفصیلی گفتگو کی اور کانٹینٹ کری ایشن، آڈیئنس انگیجمنٹ، سٹوری ٹیلنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے اخلاقی استعمال پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں