بینظیر بھٹو جرات ، عوامی جدوجہد کی علامت،اشفاق قریشی

بینظیر بھٹو جرات ، عوامی جدوجہد کی علامت،اشفاق قریشی

قربانی تاریخ کا روش باب، زرداری ، بلاول سیاسی وراثت آگے بڑھا رہے

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صوبائی حلقہ 218 کی جانب سے یونین کونسل 39 کے صدر اشفاق قریشی کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گراس منڈی چوک میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران تھے ۔ تقریب میں صوبائی حلقہ 218کے صدر ملک افتخار علی، جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، حاجی طاہر، نذیر کاٹھیا، شبیر علوی اور دیگر شریک ہوئے۔

شرکاء نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم اور جمہوریت، جرات و عوامی جدوجہد کی روشن علامت تھیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 27دسمبر شہید رانی سے تجدیدِ عہد و وفا کا دن ہے ، جنہوں نے آمریت کیخلاف مسلسل جدوجہد کر کے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے پاکستان میں جمہوریت، ہمت اور سیاسی جرات کی آبیاری کی، ان کی قربانی تاریخ کا روشن باب ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں