کوٹ ادو میں برائلر مرغی مہنگی، گوشت 600روپے کلو
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو اور گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اچانک اضافے نے شہریوں بالخصوص متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں اور اب مرغی جیسی عام غذائی چیز کا مہنگا ہو جانا تشویشناک ہے ۔ شہریوں کے مطابق گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور گوشت کا استعمال محدود کرنا پڑ رہا ہے ۔