سبزیوں کی قیمتوں میں شدید کمی،کاشتکار طبقہ پریشان

 سبزیوں کی قیمتوں میں شدید کمی،کاشتکار طبقہ پریشان

لاگت سے بھی کم نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں، بھاری نقصان کا سامنا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کوٹ ادو اور گردونواح میں مقامی سبزیوں کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث کاشتکار معاشی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ اخراجات میں اضافے اور مناسب دام نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کی محنت رائیگاں جا رہی ہے ۔ اس موسم میں پھول گوبھی، بند گوبھی، آلو، گاجر، مولی، شلجم، کھیرا، پیاز، ٹماٹر، میتھی اور پالک وافر مقدار میں پیدا ہو رہی ہیں اور منڈیوں میں آنا شروع ہو گئی ہیں، تاہم پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود ان کے دام انتہائی کم ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بیج، کھاد، زرعی ادویات، پانی، بجلی اور مزدوری کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں