فوڈاتھارٹی کے ملتان،وہاڑی،لودھراں میں چھاپے

فوڈاتھارٹی کے ملتان،وہاڑی،لودھراں میں چھاپے

300لٹر ناقص دودھ،800ساشے گٹکا تلف، مالکان پر مقدمات قائم

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور وہاڑی میں ملک شاپس، جبکہ لودھراں میں جنرل سٹور کی انسپکشن کی۔ کارروائی کے دوران 300 لٹر ملاوٹی دودھ اور 800 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کئے گئے ۔ملتان کے وہاڑی روڈ، چونگی نمبر 22 میں ملک شاپ پر دودھ میں چینی ملاوٹ اور فیٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ خانیوال کے علاقے چک نمبر 14/9آر باٹیاں والا میں بھی ملک شاپ سے مضر صحت دودھ برآمد ہوا۔

دونوں ملک شاپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں اصلاح تک بند کر دیا گیا۔لودھراں کے سپر چوک میں جنرل سٹور کی چھان بین کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا برآمد ہوا، جسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا اور سٹور مالک پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ اور جعل سازی کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں