متعدد غیر قانونی آئل یونٹ سربمہر
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرکی چیکنگ، متعدد غیر قانونی آئل یونٹ سربمہر کردئیے۔
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے غیر قانونی پٹرول یونٹس اور پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں لگائے گئے 4 یونٹ سیل کردئیے جبکہ 4 پمپس کو جرمانے بھی کیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔