ضلعی انتظامیہ نے لودھراں کی بیوٹیفکیشن کا عمل تیز کردیا

ضلعی انتظامیہ نے لودھراں کی بیوٹیفکیشن کا عمل تیز کردیا

وال آف لودھراں اور چوکوں کی تزئین و آرائش جلد مکمل کریں، ڈپٹی کمشنر

لودھراں (سٹی رپورٹر)لودھراں میں ضلع کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید وسیم حسن شاہ، لیاقت علی گیلانی سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع اور تحصیلوں میں بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے افسروں کو ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وال آف لودھراں، شہر کے انٹری اور ایگزٹ گیٹس پر تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے جبکہ تحصیلوں میں بھی بیوٹیفکیشن کا عمل تیز کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لودھراں شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے چلڈرن پارک کے فوارے کی مرمت کی جائے اور دیگر مقامات پر نئے فاؤنٹینز نصب کیے جائیں۔ اس کے علاوہ شہر میں موجود شیڈز کو کلرفل بنایا جائے اور خراب لائیٹس کی فوری مرمت کروائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پورے شہر کو خصوصی انداز میں سجایا جائے گا۔ کہروڑپکا میں چوکوں کی رینوویشن، لودھراں کے پرمٹ چوک اور سپر چوک کو برقی قمقموں سے سجانے جبکہ دنیا پور میں قائم میڈینز اور انٹری ایگزٹ گیٹس کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے مختلف آئیڈیاز پر مشاورت کی گئی اور افسران نے تجاویز پیش کیں تاکہ شہر کو خوبصورت اور دلکش بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں