مالی بحران : پارک آؤٹ سورس کرنیکی تیاریاں

 مالی بحران : پارک آؤٹ سورس کرنیکی تیاریاں

ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے فنڈز کی قلت کا مسئلہ برقرار،قلعہ ،دمدمہ اوربیوٹیفکیشن کے گیارہ پیکجز کررہے ،ملتان ایونیو منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا جائے گاسیوریج کی چھ سکیموں کیلئے 25ارب کے فنڈز مل چکے ، جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا، 62ہزار میں 57ہزار سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کردی، ڈی سی نعمان صدیق

ملتان(نعمان خان بابر سے )پی ایچ اے کے مالی مسائل سنگین ،انہتر میں سے بیشتر پارکس کو آؤٹ سورس کرنے کی حکمت عملی تیار ، مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی فنڈز کی قلت کا مسئلہ برقرار ، تاہم ملتان ایونیو کا منصوبہ مقررہ ڈیڈ لائن میں پورا کریں گے جبکہ قلعہ ،دم دمدمہ اور شہر میں بیوٹیفکیشن کے گیارہ پیکجز کر رہے ہیں جس سے ثقافت کو محفوظ بنانے میں کافی حدتک مدد ملے گی ۔خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنتالیس پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیا اور اے سیز کی سربراہی میں پیرافورس کی کارکردگی تسلی بخش ، میرج ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے ۔جس کیلئے جرمانوں کے ساتھ میرج ہالز کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق ملتان میں اربوں مالیت کی سو مختلف سکیموں پر کام جاری ہے۔

تاہم بعض سکیموں کو مکمل کرنے کے حوالے سے تا حال فنڈز کی دستیابی کے مسائل ہیں جن کو رواں سال بھی مکمل نہیں کیا جا سکے گا تاہم ملتان ایونیو کا منصوبہ مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کر لیں گے جبکہ سیورج کی چھے نئی سکیموں کیلئے پچیس ارب روپے مل چکے ہیں جن پر جلد کام کا آغاز کر دیں گے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ملتان میں باسٹھ ہزار سیلاب متاثرین ہیں جن میں سے ستاون ہزار متاثرین کو امدادی رقوم دی جا چکی ہیں جبکہ باقی متاثرین کو بھی وقتاََ فوقتاََ امدادی چیک دینے کا سلسلہ جاری ہے ہیں ۔نعمان صدیق نے کہاکہ آم کے باغات تاریخی شہر کی پہچان ہیں جن کو محفوظ بنا کر ان کی ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی جلد کاوشیں کریں گے جبکہ کینوں سمیت دیگر پھلوں سے بھی ریونیو ضرور کمائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں