ڈبلیو ایم سی ،شہر بھر کے قبرستانوں میں صفائی آپریشن شروع

ڈبلیو ایم سی ،شہر بھر کے قبرستانوں  میں صفائی آپریشن شروع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر کے قبرستانوں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔۔۔

 باقاعدہ صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ قبروں کا تقدس بحال رکھا جا سکے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے ۔ اس سلسلے میں قبرستانوں سے کوڑا کرکٹ، ملبہ جات اور دیگر آلودگی کو منظم انداز میں صاف کیا جا رہا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسروں اور عملے کو ہدایت کی کہ قبرستانوں کی صفائی کے دوران خصوصی احتیاط اور احترام کو مدنظر رکھا جائے اور تمام روٹس کو مکمل طور پر صاف رکھا جائے ۔سی ای او عابد حسین بھٹی نے کہا کہ قبرستانوں اور عبادت گاہوں کی صفائی ایک حساس اور اہم ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عبادت گاہوں اور قبرستانوں کے اطراف اور روٹس پر مثالی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عملہ مکمل تندہی سے فرائض انجام دے رہا ہے اور شہر بھر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صفائی آپریشن کے ذریعے قبرستانوں کا تقدس برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا کمپنی کی پہلی ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں