گگومنڈی لاکھوں کی لکڑی برآمد
گگومنڈی (نامہ نگار) فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ شب گگومنڈی کے نواحی علاقے سے لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ لکڑی برآمد کرلی۔۔۔
رینج آفیسر جاوید رضا کو اطلاع ملی کہ علاقے کے کناروں سے یاسروٹو، فہدمغل، شیرخان، دولت خان، ایوب خان اور آدم خان سرکاری درخت کاٹ رہے ہیں۔ بیٹ انچارج حافظ عدنان احمد، بلاک افسر جام ماجد عباس، بلاک افسر محمد اکمل اور بلاک افسر شاکر جاوید نے چھاپہ مار کر رکشہ پر لوڈ 4 لاکھ 30 ہزار روپے مالیتی لکڑی قبضے میں لے لی، جبکہ ملزمان 8 لاکھ روپے سے زائد کی لکڑی کے ساتھ فرار ہوگئے ۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔