جہانیاں میں آوارہ کتوں نے کمسن بچے کوکاٹ لیا
جہانیاں (نمائندہ دنیا) تحصیل جہانیاں میں آوارہ کتوں نے 5 سالہ محمد حسن پر اچانک حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین کے۔۔۔
مطابق بچہ دیگر بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہا تھا کہ کتوں کے جھنڈ نے اسے نشانہ بنایا۔ شور سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچے اور بچے کو کتوں سے چھڑایا۔ زخمی بچے کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور والدین اپنے بچوں کی سلامتی کے حوالے سے پریشان ہیں۔ مکینوں کے مطابق جہانیاں شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔