نشہ کے عادی نوجوان کی لاش برآمد

نشہ کے عادی نوجوان کی لاش برآمد

بورے والا (نمائندہ دنیا ) تھانہ سٹی کی حدود شاہ زکریا قبرستان کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ نشہ آور انجکشن اور آئس کا عادی نوجوان یعقوب آباد کا رہائشی حمزہ بتایا گیا ہے ۔۔

 پولیس کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی اور طبی کارروائی کی جا سکے ۔ علاقہ مکینوں نے واقعہ پر تشویش ظاہر کی اور نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء سے بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں