وہاڑی پولیس کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر انعامات

وہاڑی پولیس کی ٹیم کو شاندار  کارکردگی پر انعامات

وہاڑی (خبرنگار ) ڈی پی او تصور اقبال نے پولیس تھانہ دانیوال کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دیے ۔۔۔

 انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او مظہر فرید گوندل، سابقہ تفتیشی افسر فاروق رمضان اور پوری ٹیم شامل تھی۔ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو گینگز کو ٹریس کر کے 18 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیں، جناح روڈ پر خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا اور ایک اندھے قتل کے مقدمے کا ملزم بھی پکڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں