میپکو، گرڈسٹیشنوں کی مرمت کے سبب بجلی بند رہے گی

میپکو، گرڈسٹیشنوں کی مرمت کے سبب بجلی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو کے ترجمان کے مطابق ملتان ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ سٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور۔۔

 ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث یکم جنوری 2026ء (جمعرات) کو مختلف فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کچھ اوقات کے لئے بند رہے گی۔اس سلسلے میں ملتان سرکل کے 11 کے وی انڈسٹریل سٹیٹ 2، پیر فخر علی، پیر حسن سوالی، صابرہ اور ڈیہڑ فیڈرز سے بجلی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی۔ 11 کے وی ایس ٹی ایم، قائداعظم، ملتان روڈ، 19 کسی، ڈوگر، طاہر آباد اور اسلام پور فیڈرز سے ساڑھے 9 بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک بجلی بند رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں