کوٹ ادو میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

کوٹ ادو میں موسم سرما کی  پہلی بارش، سردی میں اضافہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کوٹ ادو اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی رم جھم بارش کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔۔۔

 بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوا جس کی وجہ سے شہریوں کی نقل و حرکت کم دیکھی گئی اور بازاروں و دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی۔ شہریوں نے گھروں، دکانوں اور گلی محلوں میں آگ جلا کر سردی سے بچاؤ کیا جبکہ چائے کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش گندم، چارہ اور دیگر ربیع کی فصلوں کے لیے نہایت مفید ہے اور زمین میں نمی برقرار رہنے سے فصلات کی بہتر نشوونما متوقع ہے ۔ ماہرین صحت نے بتایا کہ بارش کے بعد فضائی آلودگی اور گردوغبار میں کمی آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں