گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالے بچے کے لواحقین کو10لاکھ کا چیک پیش
لودھراں(سٹی رپورٹر ) لودھراں کے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تحصیل کہروڑپکا کے علاقے دھنوٹ کا دورہ کیا اور گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 7 سالہ بچے ریحان کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ڈپٹی کمشنر نے مرحوم بچے کے والد کو 10 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ 7 سالہ ریحان کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے شاہ محمد جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔