سکیورٹی گارڈ بھکاری میں جھگڑا، فائرنگ ،2راہگیر زخمی
بورے والا (سٹی رپورٹر ) شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز عارف بازار نزد گول چوک میں جیولرز کے باہر سکیورٹی گارڈ اور بھکاری کے جھگڑے کے دوران گارڈ کی گن چل گئی، جس کے نتیجے میں دو راہگیر شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کی شناخت فیض احمد ولد علیم اور سبحان ولد مشتاق ڈوگر کے نام سے ہوئی۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایس ایچ او راو مہتاب عالم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور گارڈ سجاد اور بھکاری کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔