انڈسٹریل سٹیٹ کو سہولیات سے آراستہ کرینگے ،خالد جاوید

انڈسٹریل سٹیٹ کو سہولیات سے آراستہ کرینگے ،خالد جاوید

حکومت صنعت کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ، اجلاس سے خطاب

 وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)انڈسٹریل اسٹیٹ سے متعلق ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ میٹنگ تفصیل کے مطابق وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد وسیم نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ ایک اہم بریفنگ میٹنگ میں شرکت کی ، جس میں وہاڑی انڈسٹریل سٹیٹ کے منصوبے کی پیش رفت، سہولیات اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔انڈسٹریل اسٹیٹ میں حکومت کی طرف سے صنعت کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں صنعت کاروں کو چاہئے کہ وہ خصوصی دلچسپی لے کر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتیں لگائیں صنعتوں کے قیام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو ں گے صنعتوں کی ترقی کسی بھی ملک کی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں بہترین مصنوعات تیار کرکے ہم اپنی مقامی ضروریات کے ساتھ ساتھ برآمدت میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایسی صنعتیں جن کا خام مال آسانی سے دستیاب ہے ہمیں انکی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے انڈسٹریل اسٹیٹ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کر دار ادا کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں