وہاڑی:چوری کی 6 وارداتیں شہری عدم تحفظ کا شکار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی سرکل میں چوری کی مسلسل چھ وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، جبکہ متاثرین پولیس گشت نہ ہونے پر شکایات کرتے نظر آئے۔
تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم چور صدفی سرور کی دکان سے 22ہزار روپے نقدی اور 70ہزار مالیت کے 10کین آئل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں جعفر کے گھر سے اے سی کا آؤٹ ڈور اور دو چارپائیاں، جبکہ ساجد حسین کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ اسی تھانے کی حدود میں صحافی عرفان کا بیگ، جس میں مائیک اور دیگر آلات تھے ، چوری ہوگیا۔تھانہ صدر کی حدود میں شاہد کے رقبے سے آہنی نال اور فلیکسی وال، جبکہ تھانہ گگو کی حدود میں احسان الحق کی دو بکریاں چوری ہوئیں۔