چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10 سالہ بچہ والد کے حوالے کردیا
ملتان (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 10 سالہ گمشدہ بچے سانول ولد حاجی محمد کو والد کے حوالے کر دیا۔
بچے کو دو روز قبل لاری اڈہ سے گمشدہ حالت میں حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کاوش سے بچے کے والدین کو خان بیلہ، موضع شہنی، تحصیل جلالپور پیر والا، ضلع ملتان سے تلاش کیا گیا اور گمشدہ بچے کو ان کے حوالے کیا گیا۔ بچے کے والد حاجی محمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کا شکریہ ادا کیا۔