سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، تین میٹر منقطع

سوئی گیس ٹاسک فورس کی  کارروائی، تین میٹر منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 60 مقامات کی چیکنگ کی، جس کے نتیجے میں قواعد کی خلاف ورزی پر تین گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے۔

ٹاسک فورس کے مطابق ایک گیس میٹر صارف کی جانب سے خود اتار کر رکھا گیا تھا، جسے کارروائی کے دوران ریکور کر لیا گیا۔ مزید جانچ پڑتال میں دو گیس میٹر الٹے لگے پائے گئے، جو گیس قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر متعلقہ میٹرز فوری طور پر منقطع کر دیئے گئے ۔حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد گیس کے غیر قانونی استعمال اور یو ایف جی کے نقصانات پر قابو پانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں