فیملی پلاننگ پروگرام ایجوکیشنل میلہ، آگاہی سٹالز لگائے گئے
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت و آبادی کے تحت پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے ایجوکیشنل میلے کا انعقاد قائد اعظم پارک میں کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
میلے کا مقصد شہریوں کو آبادی میں اضافے کے سماجی، معاشی اور صحت پر اثرات سے آگاہ کرنا اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔میلے میں ٹگ آف وار، میجک شو، میوزیکل شو، صحت مند بچے کے مقابلے ، آگاہی سٹالز اور پوسٹر ڈیزائننگ کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور ایک روز میلہ جاری رکھنے کی ہدایت دی۔۔ میلے میں سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، صنعت زار اور دیگر ادارے بھی شریک ہوئے۔