نشتر ہسپتالہ ہڈی وارڈ 24 میں سرجری کیلئے لمبی تاریخیں

نشتر ہسپتالہ ہڈی وارڈ 24 میں سرجری کیلئے لمبی تاریخیں

ہارڈویئر کی کمی، شٹل نظام کے مسائل مریضوں کو شدید مشکلات میں ڈال رہے

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کے ہڈی جوڑ وارڈ نمبر 24 میں مریضوں کو سرجری کے لئے طویل انتظار کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کی بنیادی وجوہات میں عملے کا نشتر ہسپتال ون اور ٹو کے بیچ شٹل ہونا شامل ہے ۔ گزشتہ سال فیصلہ کیا گیا تھا کہ وارڈز 21اور 24کے آدھے عملے کو مہینے میں پندرہ پندرہ روز کے لئے نشتر 2 میں ڈیوٹی دینا پڑتی ہے، جس کے باعث مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ سرجری میں استعمال ہونے والا ہارڈویئر سامان نشتر ہسپتال ون میں دستیاب نہیں ہے۔

سامان پرائیویٹ وینڈرز کے ذریعے مریضوں تک پہنچایا جاتا ہے ، جو وارڈ میں آزادانہ طور گھومتے ہیں اور ان کا آپریشن تھیٹر تک رسائی ہونا معمول ہے ۔ کئی انتظامی افسروں نے اس پر روک تھام کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے ۔ایم ایس نشتر ہسپتال نے پرائیویٹ وینڈرز پر پابندی لگائی، مگر وارڈ کے انتظامی افسر انتظامیہ کو سرجری روکنے کی دھمکی دے کر انہیں دوبارہ رسائی دے دیتے ہیں۔ ہارڈویئر سامان کے لئے ٹینڈر کیا گیا تھا، لیکن کوئی کمپنی حصہ نہیں لے سکی، دوبارہ ٹینڈر پراسس جاری ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ہسپتال کو مسائل رپورٹ نہیں کئے جاتے ، جس سے حقیقی مشکلات چھپ جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں