مویشی چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

 مویشی چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ گجرات کے نواحی علاقے میں مویشی چوری کی واردات کے دوران اہل خانہ نے۔۔۔

 ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر بکری اور بچھڑی چوری کر رہا تھا کہ شور ہونے پر پکڑا گیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد بعض افراد کی جانب سے ملزم کو چھڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی چوری میں ملوث گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں