بس نے تین موٹر سائیکل سوارطلبہ کو کچل دیا،1جاں بحق
علی احسن کی نماز جنازہ ادا، دو زخمی ساتھیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
بورے والا(سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا)تیز رفتار بس نے تین موٹر سائیکل سوار طالبعلموں کو کچل ڈالا 1 جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے ،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق انتہائی تیز رفتار بس نے ملتان روڈ پر گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کے سامنے موٹر سائیکل سوار 3 طالبعلموں کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں طالبعلم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کی طبی امداد دی جاری ہے ۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی احسن باجوہ ولد احسن باجوہ سکنہ یعقوب آباد بوریوالا کے نام سے ہوئی جو فرسٹ ائیر کا طالبعلم تھا ،بس ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔جاں بحق طالبعلم کی نماز جنازہ شاہ زکریا والے قبرستان میں ادا کر دی گئی جبکہ لواحقین اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار شہر سے گزرنے والی تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے بوریوالا کے شہری آئے روز اپنے پیاروں سے محروم ہو رہے ہیں۔