173جرائم پیشہ عناصرگرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
33 منشیات فروش ، 72 اشتہاری اور 49 عدالتی مفرور شامل ہیں
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی خصوصی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے گزشتہ سات روز کے دوران جرائم کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 173 ملزموں کو گرفتار کر لیا،پکڑے جانے والوں میں 33 منشیات فروش اور 19 ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق 72 اشتہاری اور 49 عدالتی مفرور بھی قانون کی گرفت میں لائے گئے مختلف مقدمات میں گرفتار ملزموں کے قبضے سے 13 کلو گرام چرس، 2400 گرام ہیروئین، 1063 لٹر شراب اور 19 پستو برآمد کیے گئے ۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا ہے کہ وہاڑی پولیس جرائم کے خاتمے ، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔