جہانیاں میں ٹریفک حادثہ،اٹھارہ سالہ طالبہ جاں بحق

جہانیاں میں ٹریفک حادثہ،اٹھارہ سالہ طالبہ جاں بحق

ثانیہ سعید موقع پر چل بسی، لاش ، زخمی توقیر شاہ اور علی شاہ ہسپتال منتقل

جہانیاں (نمائندہ دنیا)نیشنل ہائی وے پر نواحی علاقہ ظفر اللہ چوک پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،18سالہ طالبہ موقع پرجاں بحق، چچا اور بھائی زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق ظفر اللہ چوک پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 18 سالہ مقامی کالج کی طالبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا چچا اور بھائی شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت 18 سالہ ثانیہ سعید کے نام سے ہوئی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ توقیر شاہ اور 9 سالہ علی شاہ شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں