ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔
لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم سید منصوب کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد ہوا، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناجائز طور پر اسلحہ رکھے ہوئے تھا اور اس حوالے سے کوئی قانونی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔