میاں چنوں میں جعلی چائے پتی بنانے والا گروہ گرفتار

میاں چنوں میں جعلی چائے پتی بنانے والا گروہ گرفتار

275کلو جعلی چائے برآمد، غیر قانونی پیکنگ یونٹ بند ،ایف آئی آر درج

ملتان،میاں چنوں (لیڈی رپورٹر،تحصیل رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف کمپنیوں کے نام سے جعلی چائے کی پتی تیار کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا۔ کارروائی میاں چنوں کے بورا چوک، داؤد مسجد کے قریب ایک غیر قانونی پیکنگ یونٹ پر کی گئی، جہاں سے 275 کلو جعلی پتی برآمد ہوئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزم معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے اور بغیر فوڈ لائسنس غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے ۔ چائے کے سیمپل مزید جانچ کے لئے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔ یونٹ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پروڈکشن یونٹ بند کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں اور مارکیٹ میں جعلی اور غیر معیاری خوراک کی فروخت روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری مصنوعات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں