پنک گیمز کا مقصد خواتین کو فعال کرنا، عامر کریم خان

پنک گیمز کا مقصد خواتین کو فعال کرنا، عامر کریم خان

کمشنر کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال، مختلف وارڈز کا معائنہ ، مریضوں سے ملاقات

ملتان (وقائع نگارخصوصی، خصوصی رپور) خواتین کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے شروع دن سے کوشاں ہیں خواتین کو برابری کی سطح پر ان کے حقوق دینا اور ان کو معاشرہ کا ایک فعال رکن بنانا مشن ہے ۔ ان کو صحت مندانہ ماحول میں تربیت حاصل کرنے اور مقابلہ کرنے کے لئے پنک گیمز کا آغاز کیاجارہاہے ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن میں ٹرائلز کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم ڈی ایس او خانیوال محمد حفیظ ڈی ایس اووہاڑی عاصم بھٹی ڈی ایس او لودہراں ساجد محمود ٹی ایس او ملتان فاروق لطیف نورخان قیصرانی ڈویژنل کوچز عدنان مرزا شاہد مغل ناصر حسین بھی موجود تھے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب صدر سیدہ بشریٰ نقوی اور دیگر عہدیداروں و ممبران نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وکلاء برادری کو درپیش مسائل، باہمی دلچسپی کے امور اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ و بار کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیدہ بشریٰ نقوی اور بار کے دیگر ممبران نے قانون کی بالادستی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور انصاف کی فراہمی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ عامر کریم خاں نے ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں