ہائی کورٹ ملتان بینچ نے 2023 تک کی تمام اپیلیں نمٹا دیں
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس چوہدری شہرام سرور اور سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز 2023 تک کی تمام اپیلیں اور مرڈر ریفرنسز نمٹا دیے ۔ ۔۔
فاضل بینچ نے سزائے موت کے خلاف اپیلوں اور بریت کے خلاف مدعیوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔بینچ نے استغاثہ کی طرف سے ٹھوس شہادت پیش نہ کرنے کے سبب مجرموں محمد اختر اور مدثر حسن کو بری کر دیا اور ان کی بریت کے خلاف درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ بعض اپیلیں ری شیڈول کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز محمد علی شہاب اور وحید رفیق نے فاضل بینچ کی معاونت کی۔ اپیل کنندگان اور مدعیوں کی جانب سے متعدد وکلاء بشمول سید بدر رضا گیلانی، جیمز جوزف، کنور وجیہہ الدین، چوہدری محمد ابوبکر خالد، محمد سلمان رشید، ضیائالرحمان، اعجاز احمد گرمانی، رانا محمد ندیم کانجو، عبداللہ سراج قیصرانی، خواجہ قیصر بٹ، مہرحبیب اللہ گنوان، رانا امجد علی اور عثمان شریف کھوسہ پیش ہوئے ۔