‘‘مریم کے مہمان’’ پروگرام جاری، مزدروں، مسافروں کی افطاری

  ‘‘مریم کے مہمان’’ پروگرام جاری، مزدروں، مسافروں کی افطاری

عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر بنایا جائے ،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں : ڈی سی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت ماہ رمضان المبارک کے پانچویں روز بھی ضلع مظفرگڑھ میں ‘‘مریم کے مہمان’’ پروگرام جاری رہا۔ شادی ہالز، ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر اہم مقامات پر افطاری دسترخوان قائم کیے گئے ، جہاں مستحق، مزدور اور مسافر روزہ داروں کو باوقار انداز میں افطاری فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیرِ نگرانی تمام مقامات پر معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا گیا۔ بیٹھنے کے مناسب انتظامات، صاف ستھرا ماحول اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا تاکہ روزہ دار پُرسکون فضا میں افطار کر سکیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں عوامی خدمت کے اس مشن کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ مستحقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں