تجاوزات آپریشن،ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ نہ مل سکی
دکانوں کے آگے سے شیڈ بھی اتار دیے گئے ، شدید مشکلات کا شکار،ریڑھی بان
دوکوٹہ (نامہ ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد دوکوٹہ چوک کو کلیئر کیا گیا، جسے عوام نے سراہا۔ تاہم سینکڑوں ریڑھی بان اور دکاندار جو اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے ، اب شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ ماہ رمضان اور عید قریب ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی اور دکانوں کے آگے سے شیڈ بھی اتار دیے گئے ۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد سے فوری مطالبہ کیا کہ ریڑھی بانوں کے لیے جگہ مختص کی جائے اور دکانداروں کو شیڈ لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ روزہ دار محفوظ رہ سکیں۔