جہانیاں کی سڑکیں خستہ حال، شہری مشکلات کا شکار

جہانیاں کی سڑکیں خستہ حال، شہری مشکلات کا شکار

بار بار شکایات کے باوجودانتظامیہ سڑکوں کی بروقت مکمل نہ کرسکی

 جہانیاں (نمائندہ دنیا) - شہر کی تین اہم سڑکیں خستہ حال ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں کی بار بار شکایات کے باوجود انتظامیہ سڑکوں کی بروقت مرمت میں ناکام رہی ہے ۔ بائی پاس چوک سے داخلی سڑک، خواتین کالج کے اطراف کی سڑک اور تھانہ کا عقبی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ نکلی ہوئی پتھریں گاڑیوں اور سائیکلوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔سڑکوں میں پڑے گڑھے سکولز کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ رحیم شاہ کا جہانیاں شہر والا روڈ اور نظام آباد کے قریب سڑکوں کی خستہ حالت سے عوام کو روزانہ مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شہری عبد الرحمن، سیف اللہ، محمد حنیف، عبدالغفار، نصراللہ اور اشتیاق احمد نے کمشنر ملتان اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلے کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ پڑے گڑھے انتظامیہ کی بے بسی کی دردناک کہانی بیان کر رہے ہیں اور اگر سڑکوں کی مرمت نہ کی گئی تو حادثات کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں