عمران آباد میں بنیادی سہولیات کا فقدان ، مکینوں کو مشکلات

 عمران آباد میں بنیادی سہولیات کا فقدان ، مکینوں کو مشکلات

گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہنے لگا،شہریوں کا ترقیاتی کام شروع کرنے کا مطالبہ

 مونڈکا (نامہ نگار ) مظفرگڑھ کے علاقہ عمران آباد میں بنیادی شہری سہولیات کی شدید کمی کے باعث مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پختہ سڑکوں اور سولنگ کا فقدان ہے جبکہ سیوریج کا باقاعدہ نظام نہ ہونے سے گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے ، جو بارش کے دنوں میں مزید سنگین صورتحال اختیار کر لیتا ہے اور آمدورفت متاثر ہوتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کا بھی مناسب انتظام موجود نہیں جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور نکاسی آب نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش اور بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمیٹی حکام اور منتخب نمائندوں سے فوری نوٹس لے کر ترقیاتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں