چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، سوالاکھ روپے برآمد

چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم  گرفتار، سوالاکھ روپے برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان میں پنجاب پولیس کے تھانہ بدھلہ سنت نے سال 2025-26 کے دوران درج چوری کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا۔۔۔

ایس پی سٹی ڈاکٹر خدیجہ عمر کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت محمد شاہد نواز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ 26 ہزار روپے نقدی برآمد کر کے متعلقہ مدعیان کے حوالے کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں