پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ پختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لئے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشت گردوں کیخلاف زبان بھی نہیں کھولے گی، اور شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں زندہ جلایا جا رہا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے، باقی سب بے معنی اور بے وقعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو صوبہ گیا بھاڑ میں، وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں، کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے کسی کو معلوم نہیں، سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف ہیں مگر ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں