ملزموں نے لڑکیوں سمیت 5افراد اغوا کرلئے ، پولیس تلاش میں مصروف
ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان میں پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔۔۔
۔شاہ رکن عالم تھانے میں محمد طارق نے درخواست دی کہ وہ گھر پہنچا تو اس کی بیٹی موجود نہ تھی۔ الزام ہے کہ نامزد ملزم اسے اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔دریں اثنا قادر پور راں پولیس کو اشرف نے بتایا کہ اس کی بہن فرزانہ اور اس کی بیٹیاں علیشبہ، عروج اور نور فاطمہ جو گھروں میں کام کرتی تھیں، شام کو واپس نہ آئیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نامعلوم ملزم انہیں اغوا کر کے لے گئے ۔ھر ممتاز آباد پولیس کو آدم خان نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا تکبیر خان موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا۔ شبہ ہے کہ اسے بھی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔